پیٹرولیم مصنوعات 65

موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا جس کے باعث مارکیٹ میں فروخت کم ہو گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف شعبوں کی طرح موبائل فون انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے۔ موبائل کمپنیوں اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں کی لاگت پیداوار بڑھنے کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد موبائل فونز کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سیلرز کا کہنا ہے کہ پہلے روزانہ دس سے بارہ موبائل فون سیٹس فروخت ہوتے تھے، تاہم اب خریداروں کی تعداد کم ہو گئی ہے اور لوگ خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ اس سے منسلک ایسیسریز بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ ہینڈز فری، موبائل کور، اسکرین پروٹیکٹر اور دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں