فی تولہ سونا 41

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بدھ کو نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زیورات خریدنے والوں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں سونا 55 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 572 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فی تولہ چاندی 45 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 766 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھا اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں