بھارتی روپیہ 36

معاشی صورتحال خراب: بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) خراب معاشی صورتحال کے باعث بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایران امریکا جنگ کے بعد بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کا رجحان ہے، بھارتی روپیہ کی قدر میں مزید 0.3 فیصد کمی ہوگئی، ایک ڈالر 96.2275 تک پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے بھارت میں ایک ڈالر کی قیمت 96.1350 سے نیچے تھی۔

دوسری جانب پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ڈالر 1 پیسے سستا ہوا تھا، سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں