فی تولہ سونا 47

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2200 روپے سستا ہوکر473162 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کم ہوکر 405660 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8034 روپے رہی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 22 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4508 ڈالرپرآگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں