سونے 31

عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا، چاندی مستحکم رہی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 716 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8 ہزار 49 روپے کی سطح پر مستحکم ہے اور اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 900 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں