کیسکو 44

صارفین بجلی کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن 118پر براہ راست کال کریں،کیسکو

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے صارفین کی سہولت کے لئے بجلی سے متعلق شکایات کے اندراج اوراسکے فوری ازالے کیلئے ہیلپ لائن 118متعارف کرائی ہے۔

کیسکو ہیلپ لائن کا مقصد بجلی صارفین کی شکایات کو ٹریک اینڈٹریس سسٹم کے زریعے مانیٹرنگ کرکے اْن کاازالہ برقت یقینی بناناہے۔کیسکوکے تمام صارفین بجلی بندش،لوڈشیڈنگ،ٹرانسفارمرزکی خرابی اور وولٹیج جیسے مسائل کے حل اور اْن کے بروقت ازالے کیلئے براہ راست ہیلپ لائن 118پرکال کر سکتے ہیں۔

صارفین کی جانب سے 118پر شکایت موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی عمل میں لا کر مختصروقت میں صارفین کی شکایات کے ازالے کو یقینی بنایاجاتاہے۔لہٰذاکیسکوکے تمام صارفین بجلی مسائل کے حل کیلئے 118پر کال کرکے اپنی شکایات درج کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں