فی تولہ سونا 47

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

کراچی،(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 1 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 801 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا قیمت 21 ڈالرز گھٹ کر 4 ہزار 555 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں