اسٹیٹ بینک 42

زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری فاریکس ڈیٹا کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 15 ارب 85 کروڑ 7 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی ہفتہ وار 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں