ریڈی میڈگارمنٹس 27

ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو3.559ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو3.394ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اپریل میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کاحجم 351ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال اپریل میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو303ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر16فیصدکی نموہوئی۔ مارچ میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کاحجم 301ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں بڑھ کر351ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 15.025ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں