برآمدات 32

رواں مالی سال کے پہلے7ماہ،پاکستان کی ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایران سے درآمدات 76کروڑ50 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ایران سے درآمدات تقریبا2 فیصد بڑھیں، پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔

ذرائع نے کہاکہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 18 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، مالی سال 2024 سے 2025میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں، مالی سال 2023 سے 24 میں ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 3کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل مسلسل 3 مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں تھیں، امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلزکا نہ ہونابرآمدات صفررہنے کی بڑی وجہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں