مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن) دالوں کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 24.19فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2025 تا مارچ 2026 کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 624.38ملین ڈالر تک کم ہوگیا.
جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات کا حجم 823.63 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران دالوں کی درآمدات میں 24.19 فیصد یعنی 199.25 ملین ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہےـ









