پٹرولیم مصنوعات 34

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5روپے کی کمی کردی۔پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اس کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 409روپے 58پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے نیتجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 414روپے 78پیسے سے کم ہو کر 409روپے 78پیسے ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور معاشی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں