عامر خان 169

باکسر عامر خان کافلسطینی عوام کی مالی مدد کرنے کا اعلان

لندن(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بہت پریشان کن ہے، ان کے ساتھ مسلسل بدسلوکی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں ، اس لیے میں 50 ہزار پاؤنڈز کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں