ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا افسر، معلومات تک رسائی کے قانون کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

رپورٹنگ آن لائن۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں معلومات تک رسائی عام شہریوں کے لئے انتہائی مشکل بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ریجن سی لاہور کے پبلک انفارمیشن افسر تجمل حسین نقوی رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت موصول ہونے والی کسی بھی درخواست کو ماتحت سٹاف کو مارک کر دیے ہیں اور عملا بھول جاتے ہیں، پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے لیٹر استفسار پر کوشش کی جاتی ہے کہ معلومات کی فراہمی سے بچا جا سکے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے ایک شہری نے 6 ماہ قبل لاہور ریجن سی سے کینسل کی جانے والی سینکڑوں قیمتی گاڑیوں کے خلاف Cancellation Orders کی مصدقہ کاپیوں کے حصول کی خاطر قانون کے تحت درخواست دی تو اسے آرڈرز کی کاپیاں فراہم کرنے کی بجائے مسلسل ٹالا جارہا یے اور کمیشن کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈائیریکٹر موٹرز لاہور قمرالحسن سجاد کے زبانی احکامات پر لاہور میں کئی سو قیمتی گاڑیوں کو کینسل کرکے دیا گیا تھا اور تنسیخ کے قسم عمل کے دوران موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کو مکمل طورپر نظر انداز کرتے ہوئے غیرقانونی اقدامات اٹھائے گئے۔ جس کی ذمہ داری متعلقہ موٹر رجسٹرنگ اتھارٹیز پر عائد ہوتی ہے۔

اور موجود پبلک انفارمیشن افسر تجمل حسین نقوی اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے معلومات تک رسائی کے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں