اعداد و شمار 22

امریکہ ایران معاہدے پر غیر یقینی صورتحال، عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لندن(رپورٹنگ آن لائن) واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل پر طویل پابندیوں کے خدشات عالمی معاشی ترقی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل 5 فیصد کمی سے 99 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، امریکی خام تیل 4 فیصد کمی سے 92 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

توانائی کے تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں جیو پولیٹیکل کشیدگی اور ممکنہ معاہدے سے متعلق ابہام نے عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا عمل بڑھا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں