حلیم عادل شیخ

کے پی میں کہیں پر بھی کسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی،حلیم عاد ل شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے سندھ میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت میں اعلی عہدوں پر افسران نے سیاسی بداخلاقی کی اعلی مثالیں قائم کی ہیں یہ لوگ جو بو رہے ہیں انشا اللہ بہت جلد کاٹیں گے۔

کے پی میں کہیں پر بھی کسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی نہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں، پچھلے سال جون میں جب میری بڑی بیٹی کی شادی تھی تب بھی میرے گھر پر چھاپے مارے گئے اس بار بھی 27 نومبر کو میری چھوٹی بیٹی کی شادی ہے چار چار بار گھر پر چھاپے مارے گئے، ایف آئی آر ایسی کاٹی کئی جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ایف آئی آر الزام لگایا گیا ہے کہ میں زمین پر ایم ڈی اے کے افسران پر فائرنگ کروائی یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جس وقت وقوعہ بتایا گیا ہے میں اس وقت سندھ اسمبلی میں موجود تھا سی سی ڈی وی فوٹیج موجود ہیں سی ڈی آر موجود ہے سب ریکارڈ موجود ہے۔

میں اسمبلی سے 5 بجے کے بعد نکلا ہوں انہوں نے ایف آئی آر میں 3:35 کا وقوعہ بتایا گیا ایف آئی آر میں جو نام دیئے گئے ہیں ان میں سے میں کسی کو نہیں جانتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر دیکھا ان کا اپنا جھگڑا ہے اس جگھڑے میں مجھے شامل کر دیا گیا۔

اس وقت میری بیٹی کی شادی ہے مجھے “پروٹیکٹو بیل” لیکر واپس اپنے گھر آنا پڑا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سیاست میں مخالفت ہوتی ہے لیکن اتنا کوئی گر سکتا ہے میں نہیں سوچ سکتا۔ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سندھ ان کے اشاروں پر کھیل رہے ہیں وقت ہر وقت ایک جیسا نہیں رہتا ہوں۔