14

کراچی پورٹ کا مالی سال 27-2026 کیلئے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) کراچی پورٹ کا مالی سال 27-2026 کیلئے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیا۔

وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کہ ٹیرف فریز ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد ریلیف ملے گا، وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے، برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

جنید انوار چودھری نے مزید کہا کہ کے پی ٹی ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام اور تجارت کو فروغ ملے گا، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا تسلسل اور تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں