نسیم شاہ

مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں: نسیم شاہ

ایڈیلیڈ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کریمپس ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، جب کریمپس پڑے تو وقت کم تھا اس لیے اوور مکمل نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ پہلا ون ڈے قریب جا کر ہارے تھے، امید ہے کہ دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کریں گے۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی پیچ اچھی ہے، مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی، میچ کے بعد اس پر بات ہوئی کہ کن چیزوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میچ کے بعد باتیں ہوتی ہیں کہ یارکر نہیں کی، فلاں بال نہیں کی، پچ کی کنڈیشن اور صورتِ حال کے مطابق بولنگ کر رہے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو کوشش ہوتی کہ وکٹ آسانی سے نہ دوں، کوشش ہوتی ہے آخری بال تک فائٹ کروں۔