کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن گئی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، زلمی کی ٹیم مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچی ہے۔
اس سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم 2017ء، 2018ء، 2019ء اور 2021ء میں بھی پی ایس ایل فائنل کھیل چکی ہے اور 2017ء میں ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہے۔
علاوہ ازیں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز 4، 4 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور کراچی کنگز ایک مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔









