سری لنکا 10

سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان

کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)سری لنکا نے پاکستان میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کوشال مینڈس سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت کریں گے جو کہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلے گی، تینوں ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں