علامہ راجہ ناصر عباس 5

چھوٹی چھوٹی چیزیں تھیں لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں تھیں لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چھوٹی چھوٹی چیزیں تھیں لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کسی نتیجے پر پہنچ سکیں لیکن ڈیڈ لاک برقرار رہا۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ہے جبکہ دہشت گردی معاملہ پر نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ان کے تحفظات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں