واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرِ جنگ نے کہا ہے ،کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں نہیں بلکہ ہمارے کنٹرول میں ہے۔ صدر ٹرمپ تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی معاشی ناکہ بندی بدستور سخت اور موثر ہے۔ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کو درست فیصلہ کرنا اور اپنا راستہ تبدیل کرنا ہوگا۔
امریکی وزیرِ جنگ نے زور دے کر کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی ماضی کی جنگوں جیسی نہیں اور یہ لامتناہی طور پر جاری نہیں رہے گی۔









