ترکی الفیصل 8

اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل

ریاض(رپورٹنگ آن لائن) سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔

xاپنے بیان میں سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس نے کہا کہ سعودی عرب کا تحمل اس کی تمام پالیسیوں کا بنیادی جزو رہا ہے، تحمل اور ضبط سعودی پالیسی کی نمایاں خصوصیات ہیں، لیکن اب یہ رویہ مزید کارگر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے سعودی عرب پر گولہ باری کی، ایران بھی حملے کر چکا، خلیجی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کی اہمیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں