لائبہ خان 10

فلمسٹار لائبہ خان روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ،کمر کے مہروں میں فریکچر

کھڈیاں خاص (رپورٹنگ آن لائن) معروف فلمسٹاروماڈل اداکارہ لائبہ خان روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی،کمرکے مہروں میں فریکچر،علاج کیلئے مقامی ہسپتال داخل۔اہل خانہ کے مطابق لائبہ خان گذشتہ روزگھرکے قریب مارکیٹ جانے کے لیئے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ موٹربائیک پرنکلیں جونہی وہ اپنی گلی سے مین روڈ پر آئیں تو سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے انہیں ہٹ کیا اور بغیر رکے بھاگ گیا۔

اس تصادم کے نتیجے میں لائبہ خان اور ان کا بھائی روڈ پر گر گئے لوگوں نے فوری ریسکیو1122 کو بلایا جنہوںنے آکر انہیں طبی امداد دی لائبہ خان کے بھائی کو معمولی چوٹین آئیں اس نے فوری گھر والوں کو کال کردی جس پر گھر والے بھی پہنچ گئے ریسکیو1122 نے لائبہ خان کو قریب ہسپتال پہنچایا جہاں جا کر پتہ چلا کہ ان کے کمر کے مہروں میں فریکچرآگیاہے جس پر اس کا آپریشن کیاجائیگا۔لائبہ خان ابھی تک ہسپتال میںسیریس کنڈیشن میں ہیں۔لائبہ خان کے اہل خانہ نے لائبہ خان کے پرستاروں کو لائبہ خان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں