شہباز شریف 6

وزیراعظم کافتنتہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میںدہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثرکارروائی کو سراہتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو انٹیلی جنس بیسدڈ آپریشن میں ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں