علی امین گنڈاپور 73

علی امین گنڈا پور کا شمالی وزیرستان خود کش حملے میں 8سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے شمالی وزیرستان خود کش حملے میں 8سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، ناسور کیخلاف جنگ میں قوم کا ہر فرد سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

کی تصدیق کی ہے۔ شمالی وزیرستان میں مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح 8 بجے خدی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے گاڑیوں کے قافلے پر ایک گاڑی کے ذریعے خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے شہداء درجات کی بلندی، پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی جبکہ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں،سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم و حوصلے کو مزید بلند کرتی ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا ہر فرد سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں