ظہیر عباس

ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے ہیں

اس شمولیت کے بعد چیئرمین سمیت اراکین کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ میں ظہیر عباس واحد کرکٹر ہیں، وہ اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے۔