سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی کانگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے انتقال پرافسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کویہاں جاری بیان میں سپیکر نے مرحوم اعظم خان کے صوبے کی عوام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین کیا اورکہاکہ اعظم خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

سپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اورکہاکہ دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور صدمے میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔