مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں کی جانے والی تبدیلیوں کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔پی وی ایم اے کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے بجٹ اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فنانس بل میں’تھرڈ شیڈول’کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا ہے،
جس کے تحت اب ٹیکس کی وصولی’میکسمم ریٹیل پرائس'(زیادہ سے زیادہ پرچون قیمت) کی بنیاد پر کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ اس نئے نظام کی وجہ سے گھی اور آئل انڈسٹری پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا اور مینوفیکچررز کے پاس اس اضافی لاگت کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل مہنگا ہو جائے گا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ گھی اور آئل انڈسٹری پہلے ہی بھاری ٹیکسوں تلے دبی ہوئی ہے۔









