ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 1ـ2 سے شکست دے دی

بیجنگ (رپورٹںگ آن لائن)ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ 1ـ2 سے شکست دے دی۔بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔

قبل ازیں پاکستان نے اپنے چوتھے لیگ میچ میں چین کو 1ـ5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں چین اور جاپان کو شکست دی تھی جبکہ کوریا اور ملائیشیا کے خلاف اس کا میچ برابر ہوا تھا۔بھارت کی ایونٹ میں مسلسل یہ 5ویں فتح تھی جب کہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، ایشین ہاکی چیمپینز شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔