بلاول بھٹو زرداری

انتخابی مہم، بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے کے پی کا دورہ کریں گے

پشاور(رپورٹنگ آ ن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے کے پی کا دورہ کریں گے۔صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی امجد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں 16 نومبر سے خیبر پختون خوا کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔امجد آفریدی نے بتایا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کے باعث کنونشنز ملتوی ہوئے ہیں، بلاول دیر اور چترال میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، ایک نئی پارٹی آئی ہے جو باری کی امید میں ہے۔
٭٭٭٭٭