لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہیکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پرظلم کیاجارہا ہے،قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔
درخواست گزار میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاکوئی واضح میکنزم موجود نہیں۔استدعا ہے عدالت حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا مکمل ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے۔








