پاکستان سٹاک مارکیٹ 21

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1085 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.29 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.31 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.02 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.48 فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں