یوریا اورڈی اے پی 19

ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں کیلنڈرسال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

این ایف ڈی سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 5ماہ (جنوری تامئی2026)کے دوران ملک میں 1.90ملین ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.76ملین ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،مئی میں یوریا کی فروخت کاحجم 0.40ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جواپریل میں 0.46ملین ٹن اورگزشتہ سال مئی میں 0.41ملین ٹن تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈرسال کے پہلے 5ماہ میں ملک میں 0.43ملین ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 0.34ملین ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،مئی 2026میں ملک میں 59ہزارٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جواپریل میں 85ہزارٹن اورگزشتہ سال مئی میں 95ہزارٹن تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں