عیدالاضحی 33

عیدالاضحی کی آمد، مڈی، چھری اور کلہاڑی کی مانگ میں اضافہ، بازاروں میں گہما گہمی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے دوران استعمال ہونے والی اشیا کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے، شہری بڑی تعداد میں جانوروں کی قربانی کے لیے ضروری سامان خرید رہے ہیں جس کے باعث دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ مقامی دکانداروں کے مطابق اس وقت قربانی کے لیے استعمال ہونے والی مختلف اشیا کی مانگ عروج پر ہے، تیز دھار چھری 550 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ٹوکا 1000 روپے میں دستیاب ہے، کلہاڑی کی قیمت 1250 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح رسی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے، مڈی کی قیمت اس کے وزن کے مطابق مختلف ہے جبکہ ٹوکری 200 روپے فی عدد اور چٹائی 900 روپے فی عدد میں دستیاب ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی قریب آتے ہی ان اشیا کی طلب میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور خریدار بڑی تعداد میں ضروری سامان خرید رہے ہیں تاکہ قربانی کے انتظامات بہتر طریقے سے مکمل کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں