اشرف بھٹی 31

عیدالاضحی ایثار، قربانی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے عید الاضحی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایثار، قربانی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کا تہوار قربانی، ایثار، محبت اور بھائی چارے کا عظیم پیغام ہے۔صاحب ثروت شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ خوشی کے لمحات میں کمزور طبقات کو ہرگز نہ بھولیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

علاوہ ازیں اشرف بھٹی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں،آلائشوں کو مقررہ مقامات پر رکھ کر انتظامی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے،صاف ماحول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے ستھرا پنجاب منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے جس طرح صفائی ستھرائی کے حوالے سے پیشگی انتظامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں