کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے پر آگیا، اسی طرح 10 گرام 730 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 271 روپے کم ہوکر 6 ہزار 393 روپے پر آگیا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 10 ڈالر گر کر 4088 ڈالر کا ہوگیا ہے۔









