فی تولہ سونا 26

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر غیر یقینی جغرافیائی اور معاشی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 68 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 480 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 830 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس چاندی 1 ڈالر 25 سینٹس سستی ہو کر 74 ڈالر 90 سینٹس پر پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

فی تولہ چاندی 125 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 974 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 107 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 836 روپے ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹوں میں اتار چڑھا کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں