سیمنٹ 69

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں استحکام، فی بوری کی قیمت 1548روپے ریکارڈ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔پاکستا ن کے ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1548روپے ریکارڈ کی گئی۔ جو پیوستہ ہفتے میں 1567 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1544روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.71 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1533روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1541،راولپنڈی 1522،گوجرانوالہ 1550، سیالکوٹ 1580، لاہور 1582، فیصل آباد1530،سرگودھا1562،ملتان 1561،بہاولپور1583،پشاور1534 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1480 روپے ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1461، حیدرآباد1532،سکھر 1600، لاڑکانہ1513 ، کوئٹہ1490 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1667 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں