کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منتقلی وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری میں یہ قسط منقتل کرنے کی منظوری دی تھی۔— SBP (@StateBank_Pak) May 13, 2026
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دے دی، آر ایس ایف پروگرام کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کر لی گئی۔
سٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوگئے ہیں، موصولہ رقم پاکستانی روپے میں نہیں بلکہ زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی، یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں رقم ظاہر ہوگی، آئی ایم ایف فنڈز ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔
موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 4.6 ارب ڈالر جاری ہو چکے ہیں، پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام لیا تھا۔









