آئی ایم ایف 44

حکومت اور آئی ایم ایف میں نئی آٹو پالیسی پر اتفاق، ڈیوٹیز میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئی آٹو سیکٹر پالیسی پر اتفاق قائم ہوگیا، جسے حکومت رواں ماہ فائنل کر کے منظوری کیلئے آئی ایم ایف کو بجھوائے گی۔

دستاویز کے مطابق نئی آٹو پالیسی کو آئندہ ماہ کے دوران وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، پالیسی کے مطابق چار برسوں میں ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، تاہم درآمدی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی کی شرحوں میں سال 2030 تک کمی کی جائے گی، اقدام کا مقصد مجموعی طور پر ٹیرف کم اور درآمدی نظام کو زیادہ شفاف اور مسابقتی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2027 کے بعد 7 سال تک پرانی گاڑی بھی درآمد کرانے کی اجازت ہو گی، جبکہ مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں، لوکل پروڈکشن پر سیفٹی اقدامات کیلئے موٹر وہیکل ڈیولپمنٹ ایکٹ پارلیمنٹ سے منظور ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں