کشیدگی 34

جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 40 روپے فی لیٹر اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 40 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 329 روپے 17 پیسے کا بڑا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ یکم مارچ کو فی لیٹر قیمت 188 روپے تھی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا قوی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں