نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی باز گشت کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل ایک فیصد سستا ہو کر 92 ڈالر فی بیرل ہوگیا، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 87 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔
اس کے علاوہ ابوظہبی کا تیار کردہ مربن آئل 4 فیصد مہنگا ہونے سے قیمت 93 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کیلئے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہوگیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی۔








