1500 رویے 46

1500 رویے کے پرائز بانڈز کی 106 ویں قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی 106 ویں قرعہ اندازی سیالکوٹ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ ہال میں منعقد ہو گی۔نیشنل سیونگز ریجنل ڈائریکٹر گوجرانولہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی کو صبح آٹھ بجکر پینتالیس منٹ پر ہو گی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ نیشنل سیونگز کے کلائنٹس بھی موجود ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں