یو ای ٹی 110

یو ای ٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اس کے سب کیمپسز سمیت پنجاب بھر کی سرکاری و نجی انجینئرنگ جامعات میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے ۔

پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ پنجاب بھر کے 12 سینٹرز میں جمعہ تک جاری رہیں گے ۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 22 مارچ بروز جمعہ کیا جائے گا ۔

ایسے امیدواران جو مارچ 2024 میں منعقد ہونے انٹری ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوں گے، وہ یو ای ٹی کے پاکستا ن انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں ،ستمبر2024کو شروع ہونے والے خزاں کے سیشن میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں