مریم نواز شریف 14

مریم نواز کی ڈی سیز کو ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 3 دن کی مہلت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرزکو ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 3 دن کی مہلت دی۔

مریم نواز نے اجلاس میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول یقینی بنانے کا حکم بھی دیا، جبکہ سٹریٹ لائٹس اور مین ہولز 100 فیصد فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی غفلت سے میری ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں