دیپیکا پڈوکون

کنگ خان میرے پسندیدہ کو سٹار ہیں،دیپیکا پڈوکون

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ کو سٹار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونیوالی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہاکہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔انہوں نے فلم میںاپنے کردار سے متعلق کہاکہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔