لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ فرح نادر نے پاکستانی اداکاروں کی آمدنی اور معاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ فرح نادر نے کہا کہ اداکار واقعی بھاری معاوضے حاصل کرتے ہیں، اگر عام شخص 1 ماہ میں 1 لاکھ روپے کماتا ہے تو اداکار تقریباً اتنی رقم 10 دن میں کما لیتا ہے۔
سینئر اداکارہ کے مطابق مرکزی اداکار یا اداکارہ باآسانی 1 ڈرامے کا 15 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ حاصل کر لیتے ہیں جبکہ کئی مواقع پر یہ رقم 30 سے 40 لاکھ روپے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر پروڈیوسرز وقت پر معاوضہ ادا کریں تو شوبز ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آمدنی خاصی زیادہ ہو سکتی ہے۔









