سندھ ہائی کورٹ 8

سزائے موت کے قیدی کی سنگین بیماری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ میں سماعت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں سزائے موت کے قیدی کو سنگین نوعیت کی بیماری لاحق ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو میڈیکل بورڈ نے منتقل کرنے کی سفارش کی ہے، تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ میں کون کون شامل تھا اور بورڈ نے کیا نتائج اخذ کیے۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں تو ملزم کو سنگین بیماری کی نشاندہی کی گئی ہے، اس طرح تو بندہ جیل میں مر جائے گا۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ کی تفصیلی سفارشات جمعہ کو طلب کرلیں۔پراسیکیوشن کے مطابق ٹرائل کورٹ نے ملزم نواز خورشید کو 3 افراد کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم نے 2020 میں درخشاں تھانے کی حدود میں سلمیٰ افتخار سمیت 3 افراد کو قتل کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں