اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کہنا تھا کہ بارہ اضلاع میں صوبائی حکومت کی کسی قسم کی عمل داری نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن بہترین اقدامات کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرریاں آئینی معاملہ ہیں، تاہم ان تقرریوں کے عمل میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی رکاوٹ ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے دو مرتبہ رابطہ کیا، تاہم انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا، اپوزیشن لیڈر اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔









